حیدرآباد۔11اگسٹ(اعتمادنیوز) ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ اور وزیر اعلی کی
بیٹی کے کویتا پر آج مادنا پیٹ پولیس نے متنازعہ ریمارک کرنے کے الزام میں
ایف آئی آردرج کی ہے۔ سابق میں نظام آباد کے رکن پارلیمنٹ کویتا نے کہا
کہ کشمیر اور تلنگانہ کو زبردستی انڈین یونین میں ملایا
گیا۔ جسکے بعد ایک
ایڈوکیٹ کرونا ساگر نے نامپلی عدالت میں شکایت کی اور ان پر فوجداری مقدمہ
دائر کرنے کی درخواست کی۔ جسکے بعد مادنا پیٹ پولیس کو نامپلی سی بی آئی
عدالت نے کیس درج کرنے کے احکام کے بعد آج مادنا پیٹ پولیس نے کسشن 124اے‘
153اے ‘505اور 156دفعوں کے تحت ان پر ایف آئی آر درج کیا۔